• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدارتی انتخابات: باراک اوباما کا عوام کیلئے خصوصی پیغام

سابق امریکی صدر باراک اوباما — فائل فوٹو
سابق امریکی صدر باراک اوباما — فائل فوٹو 

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے سے قبل عوام کے لیے اپنا خصوصی پیغام جاری کیا۔

باراک اوباما نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر امریکی عوام سے اپیل کی ہے کہ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج سامنے آنے تک پُرسکون رہیں اور اس دوران اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے والے افسران کا احترام کریں۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 2020ء میں ہر ووٹ کو گننے میں کئی دن لگے تھے اس لیے ممکن ہے کہ ہمیں آج رات بھی صدارتی انتخابات کا نتیجہ معلوم نہ ہو۔

فوٹو — اسکرین شاٹ
فوٹو — اسکرین شاٹ

سابق امریکی صدر نے لکھا کہ آج جب اپنے ووٹ دینے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے چند باتوں کو ذہن میں رکھیں:

1- آج ملک بھر میں ہزاروں الیکشن ورکرز سخت محنت کر رہے ہیں تو ان کا احترام کریں اور ان کا شکریہ ادا کریں۔

2- کسی بھی خبر کو اس کی مکمل تصدیق کرنے سے پہلے آگے شیئر نہ کریں۔

3- انتخابی عمل کو ہموار انداز میں چلنے دیں، ہر ووٹ کی گنتی میں وقت لگتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ روز (5 نومبر کو) 47 ویں صدراتی انتخابات کا انعقاد ہوا، جس کے سلسلے میں اب پولنگ ختم ہو چکی ہے۔

امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

یاد رہے کہ کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید