• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف شوشے چھوڑنے کے ماہر ہیں، آج بھی شوشہ چھوڑا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف— فائل فوٹو
بیرسٹر سیف— فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے بیان پر ردِعمل ظاہرکیا ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواجہ آصف شوشے چھوڑنے کے ماہر ہیں، آج بھی شوشہ چھوڑا، بیرونی طاقتوں کے بل بوتے پر ہمیشہ شریف خاندان باہر گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی باہر جاتے تو اتنا عرصہ جیل میں نہ کاٹتے، خواجہ آصف اور شریف خاندان کا یہ خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے شریف خاندان کی طرح باہر محلات نہیں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواجہ آصف بے بنیاد بیانات کے ذریعے گمراہی پھیلانے سے گریز کریں۔

قومی خبریں سے مزید