• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI عمران کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کررہی ہے، وزیر دفاع

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے پی ٹی آئی والے بیرونی طاقتوں کو کہہ رہے ہیں کہ پاکستان پر دباؤ ڈالیں تاکہ عمران خان کو رہا کر کے باہر بھیجا جاسکے علی امین سمیت تحریک انصاف کے کئی لوگ اپنی سروسز پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کو آفر کر رہے ہیں کہ ہم سے کوئی مک مکا کرلیں، تحریک انصاف کے اکتوبر کے بعد جو دعوے تھے اس میں کسی حد تک صداقت تھی اور ہورم ورک بھی تھا اور مختلف قوتوں کا ایک محاذ بن گیا تھا جس میں عدلیہ اور سیاسی قوتیں شامل تھیں اور سسٹم سے متعلق اکتوبر میں جس خطرے کی نشاندہی کی تھی وہ خطرہ اب ٹل گیا ہے۔ عدلیہ کے جو بندوں نے خط لکھا ہے یہ آئینی میلٹ ڈاؤن کی طرف خطرے کا ہی ایک اشارہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہم نے جو قانون سازی کی ہے آرمی ایکٹ میں ترمیم پر ایکسٹینشن کا لفظ لاگو نہیں ہوتا بلکہ ہم نے مدت طے کی ہے یہ ترامیم کسی فردِ واحد کے لیے نہیں بلکہ موجودہ اور آنے والے تمام سروسز چیف کے لیے ہیں اس میں صرف جنرل عاصم منیر نہیں بلکہ ان کے بعد آنے والے بھی شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید