• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی غزہ میں اسرائیلی حملہ، 20 فلسطینی شہید

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت کی ایمرجنسی سروس کی جانب سے فراہم کردہ فہرست کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہونے والوں میں 8 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔

ادھر جنین میں بھی اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع کو فارغ کر نے کیخلاف احتجاجی مظاہرے

دریں اثناء اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ اور لبنان میں جاری جنگ کے دوران وزیرِ دفاع یو آوف گیلنٹ کو ان کے عہدے سے فارغ کیے جانے پر بھی اسرائیل کو احتجاجی مظاہروں کا سامنا ہے۔

اسرائیلی پولیس تل ابیب میں مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے پانی اور دیگر انتہائی اقدامات کا استعمال کر رہی ہے جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کے درمیان تناؤ 7 اکتوبر کی سیکیورٹی کی ناکامیوں کی تحقیقات نہ کروائے جانے اور اسرائیلی وزیرِ اعظم کے غزہ پر جنگ جاری رکھنے کے ارادے کے بعد شدت اختیار کر گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید