اسلام آباد(فاروق اقدس)عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدراتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو فیصلہ کن برتری حاصل ہوچکی ہے اب کیا وائٹ ہاؤس منتقلی بعد ڈونلڈ ٹرمپ عمران کی وکالت کرینگے؟
امریکہ کا 45واں صدر بننے پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ،ڈونلڈ امریکی عوام اور اپنے حامیوں کا خاص طور پر شکریہ بھی ادا کر رہے ہیں۔
دنیا کے متعدد بالخصوص ترقی پذیر ملک سپرپاور کے نئے صدر کی آمد پراپنی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہوں گے جن میں یقیناً پاکستان بھی شامل ہوگا تاہم پاکستان کی سیاست میں یہ موضوع سرفہرست ہے کیا ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں منتقلی کے بعد عمران خان کی رہائی کیلئے کوشش کریں گے؟
کیا ان کی جیت سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی جیل سے رہائی ممکن ہوسکے گی اور کیا ٹرمپ کے آنے سے پی ٹی آئی کے حامیوں کے خواب اور خواہش پوری ہوسکیں گی۔ جن کی توقع لگائے وہ کافی عرصے سے منتظر تھے۔