کراچی (نیوز ڈیسک) یورپی یونین کے ایک سفیر نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت یورپی یونین کے لئے کوئی تعجب کی بات نہیں اور یورپی اتحاد کے رکن ممالک اپنے اقدار کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔
یورپی سفیر نے یورپی کونسل کی بدھ کے روز ہونے والے اجلاس سے متعلق بتایا کہ وہاں انہوں نے ٹرمپ کی جیت سے کوئی غیر معمولی ماحول نہیں دیکھا۔
یورپی یونین کے رکن ممالک پوری طرح سے تیار ہیں اور انہیں کوئی حیرانی نہیں ہے۔
یورپی سفیر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مزید کہا "یہ احساس اب پہلے سے کہیں زیادہ ہے کہ 70سالہ یورپی اتحاد ایک قابل احترام اتحاد ہے، اور اب وہ اتنا کمزور نہیں کہ اسے مکمل طور پر امریکا پر انحصار کرنا پڑے ۔