اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے بنیادی سکیل 21,20,19کے 19 عہدیداروں کے نئے چارج سنبھالنے کے نوٹیفکیشن بدھ کو ایف بی آر نے جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن نمبر 2834آئی آر بنیادی اسکیل 21ان لینڈ ریونیو سروس کے سینئر ترین عہدیدار محمد سرمد قریشی نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، نوٹیفکیشن نمبر 2835آئی آر کے مطابق فہیم محمد بنیادی سکیل 21نے اپنے نئے عہدے کا چارج لے لیا ہے، نوٹیفکیشن نمبر 2837آئی آر کے مطابق قاضی حفیظ الرحمٰن نے بنیادی سکیل 20کے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر2841۔ سی ون کے مطابق مس مہرین نسیم پاکستان کسٹم سروس نے بنیادی سکیل 20کا نیا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر 2838۔ سی سید فضل صمد پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 19نے نئے عہدے کا چارج لے لیا ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر 2844۔ سی منیب سرور پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 20نے اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔