• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی سرمایہ کاری سے قائم کمپنیوں کو مزید مراعات دینگے، چینی وزیراعظم

شنگھائی (ایجنسیاں) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نےکہاہےکہ عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کے باوجود چین بیرونی دنیا کا وسیع پیمانے پر خیرمقدم کرے گا۔لی چھیانگ نے یہ بات 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں شریک منتخب نمائش کنندگان اور خریداروں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی ۔ ان میں سائنوپسز، جنرل الیکٹرک کمپنی، ایم ایس ڈی اور چائنہ ایف اے ڈبلیو گروپ کمپنی لمیٹڈ شامل تھیں۔اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم کاروباری اداروں نے چینی مارکیٹ سے متعلق امید ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ وہ سرمایہ کاری میں اضافہ کرکے اپنی موجودگی بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سست عالمی معاشی بحالی کے باوجود چین میں مجموعی معاشی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی ہے اور اس میں اضا فہ ہوا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید