کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) محمود آباد کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا کرکے لڑکی کو بہاولپور منتقل کرنے کے واقعے کو 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باجود پولیس مغویہ کو بازیاب کرانے ناکام نظر آرہی ہے،پولیس مبینہ طور پر متاثرہ خاندان سے لڑکی کی بازیابی کے لئے اخراجات کے نام پر پیسوں کا تقاضہ کررہی ہے،تفصیلات کے مطابق ،محمود آباد تھانہ کی حدود چنی گوٹھ سے9اگست کو نوجوان لڑکی کے اغواء ہونے کا مقدمہ الزام نمبر 24/277درج کیا گیا،پولیس تفتیش میں معلوم ہوا ہےکہ ملزم محمد یوسف نے لڑکی کو صوبہ پنجاب کےضلع بہالپور کی تحصیل حبیب مسن میں رکھا ہوا ہے،ایس آئی او محمود آباد پولیس اسٹیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن I ایسٹ علینا راجپر کی جانب سے 2اکتوبر کوڈی آئی جی ایسٹ کو لیٹر نمبرSSP/INV-I/East/Rdr/22PO/2024 تحریر کیا گیا، جس میں مغویہ لڑکی کو بازیاب کرانے کے لئے سب انسپکٹرانور سعید،اے ایس آئی صادق شاہ ،پولیس کانسٹیبل خرم اور لیڈی کانسٹیبل لاریب کو صوبہ پنجاب کے ضلع بہالپور بھجوانے کے لئے محکمہ داخلہ سندھ کی منظوری کے لئے اقدامات کئے جائیں۔