• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے جیتنے پر عمران کی رہائی کی کبھی امید نہیں لگائی، رؤف حسن

کراچی (ٹی وی رپورٹ)امریکی الیکشن پر جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی، رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی امید نہیں لگائی کہ ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ہوجائیں گے،رہنما پیپلز پارٹی ،شرجیل میمن نے کہا کہ امریکی نتائج پر پی ٹی آئی والے خوش فہمی کا شکار ہیں، رہنماپی ٹی آئی، ولید اقبال نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئے گی ، رہنما پی ٹی آئی، رؤف حسن نے کہا کہ ہم نے کبھی امید نہیں لگائی کہ ٹرمپ کے جیتنے سے بانی پی ٹی آئی آزاد ہوجائیں گے۔ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے عدلیہ، پارلیمان اور پر امن احتجاج کا سہارا لیا ہے۔گزشتہ پندرہ ماہ سے ہم نے ان ہی پلیٹ فارم کااستعمال کرکے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کام کیا ہے۔ کبھی پارلیمانی پارٹی میں بھی اس مسئلے پر بات نہیں ہوئی۔یہ ایک پروپیگنڈہ کے طو رپرپیش کیا جاتا رہاہے۔ہمارے جو تارکین وطن ہیں دنیا کے کسی بھی ملک میں ہیں وہ پرو پی ٹی آئی ہیں۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے دنیا کے مختلف ممالک میں آواز اٹھائی ہے ۔ ان کو امریکا میں کافی پذیرائی ملی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید