کراچی (این این آئی)پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈکیت موقع پرہلاک جبکہ دوسرے کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ڈکیت افغانی نکلے۔دونوں ڈاکو گلشن اقبال میں کار سوار شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے، پولیس نے تعاقب کیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 3کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب پولیس اور موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرے کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔ ہلاک اور زخمی حالت میں گرفتار ڈکیت کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈکیت کی شناخت یوسف ولد عارف اور زخمی ڈکیت کی شناخت اسلام الدین ولد عبدالمجید کے نام سے ہوئی ہے۔