• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 7پیسےتک بڑھ گئی، یوروکی قیمت میں 3.61روپے تک کی کمی،پاؤنڈکی قیمت بھی 2.33روپے تک گھٹ گئی۔بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں5پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 277.70 روپے سے بڑھ کر 277.75روپے اور قیمت فروخت 277.85 روپے سے بڑھ کر 277.90 روپے ہو گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 7پیسےکے اضافے سے 276.85روپے سے بڑھ کر 276.92 روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کے اضافے سے 278.74روپے سے بڑھ کر 278.79روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید