پاکستان میں 50 فیصد سے زیادہ اسمگل شدہ، غیر قانونی سگریٹس کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی سگریٹس کی فروخت میں کمی سے ٹیکس ریونیو میں سالانہ 300 ارب کا نقصان ہوا ہے، صرف رواں پہلی سہ ماہی میں قانونی سگریٹس کی فروخت میں 80 کروڑ اسٹکس کی کمی ہوئی۔
جولائی تا ستمبر کا حجم 7.1 ارب سے کم ہو کر 6.3 ارب اسٹکس پر آگیا، رواں سال قانونی سگریٹس کی مارکیٹ سیل میں 4 ارب روپے کی کمی کا خدشہ ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف ایک برانڈ کی سالانہ فروخت 66 کروڑ سے کم ہوکر 30 کروڑ پر آگئی۔