• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوگھروں میں ڈاکے، زیورات، نقدی، گاڑی چھین لی گئی، لاکھوں کی چوریاں

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں میں ڈکیتی، سرقہ بالجبر ، سٹریٹ کرائم،نقب زنی اور چوری کی 67وارداتوں میں نقدی ، زیورات ، دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ، 3کاریں ، 22 موٹر سائیکل، 20موبائل اڑا لئے گئے۔ ایک کار ،2 موٹر سائیکل 9موبائل فون اور لاکھوں روپے کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 6موبائل فون جھپٹا مار کر چھینے گئے۔ 22گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور نقدی اور زیورات کے علاوہ دیگر قیمتی گھریلو سامان لے اڑے۔تھانہ ایئر پورٹکے علاقے چکلالہ سکیم تھری میںچار مسلح افراد طلحہ زبیر خان کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 22 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چھین کر لے گئے ۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے سیٹلائٹٹائون سے تیمور ظفر کی کار چوری ،اسی تھانے کے علاقے ٹرالی اڈا سے ناصر آزاد ستی سے ساڑھے تین لاکھ روپے چھین لئے گئے وہ بنک سے رقم نکلوا کر نکلا تو دو موٹر سائیکل سوار رقم چھین کر چلتے بنے ۔تھانہ ویسٹریج کے علاقے لین نمبر چھ میںخواجہ عبدالرحمان کے گھر میںڈکیتی کے دوران چار مسلح نوجوان ایک کار 12 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، پچا س ہزار کی نقدی ،ایک ہزار یورو چھین کر چلتے بنے۔ تھانہ صدر واہ کینٹ میں اکثیر احمد کے گھر سے دو لاکھ روپےاور موبائل فون ، اسی تھانے کے علاقے لوسر شرفو سے وطن خان کے گھر سے ساڑھے دس لاکھ روپے اور زیورات ،محبت آباد سے محمد ندیم کے گھر سے ساڑھے دس لاکھ روپے مالیت کے زیورات ،کپڑے اور نقدی چوری کر لی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید