اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) آن لائن مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے اہم رکن راشد ملک کو ایف آئی اےسائبر کرائم سرکل نےراولپنڈی سے گرفتار کرلیا۔ یہ گینگ سادہ لوح شہریوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کر کے اپنے جال میں پھنساتا ہے ۔ ملزمان جعلی اکاونٹ بنا کر خود کو متاثرین کا رشتہ دار ظاہر کر کے پیسے بٹورتے تھے۔ملزم راشد ملک نے ساتھیوں کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات استعمال کرتے ہوئے 4بینک اکاونٹ کھلوائے اوردھوکہ دہی اور فراڈ سے حاصل کردہ 17 لاکھ 70 ہزار سے زائد کی رقم بینک اکاونٹس میں وصول کی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مجموعی طور 40لاکھ روپے سے زائد کی رقم اپنے اکاونٹس میں وصول کر چکا تھا۔گینگ کے 6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔