اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سیف سٹی تکنیکی افسران کے ساتھ میٹنگ کی اورسیف سٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لائحہ عمل کے بارے میں احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کی سروسز بہتر بناتے ہوئے اس کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اہم مقامات پر موجود خراب کیمروں کو جلد از جلد درست کیا جائے۔