اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے اکیڈمی نے 17ویں رکن کے طور پر انٹرپول گلوبل اکیڈمی نیٹ ورک کی رکنیت اختیار کر لی ۔ گلوبل نیٹ ورک میں شمولیت سے ایف آئی اے اکیڈمی کا تربیتی معیار بہتر ہو گا جس سے عالمی سطح پر جرائم، دہشت گردی، اور سائبر جرائم کے خلاف پاکستان کا کردار مزید مؤثر ہوگا۔یہ تاریخی معاہدہ گلاسگو، برطانیہ میں انٹرپول کی 92ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر اور انٹرپول کے سیکرٹری جنرل جُرگن اسٹاک نے معاہدے پر دستخط کئے۔