• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت بحری امور نے رواں سال 90 ارب روپے منافع کمایا، قیصر شیخ

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر بحری امورقیصراحمد شیخ نے کہا ہے کہ وزارت بحری امور نے اس سال 90 ارب روپے منافع کمایا،کراچی پورٹ ٹرسٹ کی عالمی رینکنگ 84 سے 61 ہوئی ہے،رواں ماہ نئی شپنگ پالیسی لارہے ہیں،نیشنل شپنگ کارپوریشن کے شیئرز میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا میری ٹائم سنگل ونڈو کے قیام سے بیرونی سرمایہ کاروں کا مزید اعتماد بڑھا ہے،میری ٹائم سیکٹرمیں ڈنمارک کے ساتھ جلد 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پائے گا،یو اے ای کی کمپنی ابوظہبی پورٹس آئندہ تین سال میں 330 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی،بین الاقوامی کمپنی ہچیسن پورٹس 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے رضامند ہے۔پاکستان پہلی مرتبہ بین الاقوامی بحری تنظیم کے ہانگ کانگ کنونشن کا حصہ بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایک دو ماہ میں تمام پورٹ اتھارٹیز کے مستقل چیئرمین لگادیئے جائیں گے،امریکا کے ڈیپارٹمنٹ آف کامرس نے پاکستان سے فشریز ایکسپورٹ میں دوسال کی توسیع کردی ہے۔
اسلام آباد سے مزید