• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی اجلاس میں 12کیس منظور، 9 مئوخر

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی نے12کیس منظور اور9موخر کردئیے ہیں۔ایک کیس ماحولیاتی ٹربیونل کو بھجوایا گیا جبکہ ایک کیس مسترد کردیا گیا۔کمشنر آفس میں ہونے والے اجلاس میںپیٹرول پمپس کےکل 8 کیس پیش کئے گئے تھے جن میں سے سات منظور جبکہ راولپنڈی کا ایک کیس آبادی کے قریب ہونے کی بنا پر مسترد کیا گیا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ ڈویژن بھر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کسی اینٹوں کےبھٹے کو چلنے کی ہرگز رعایت نہ دی جائے۔
اسلام آباد سے مزید