• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ علاقوں میں نئی پولیو ایریڈیکیشن سپورٹ پالیسی کا آغاز

راولپنڈی (جنگ نیوز) پولیو کے خاتمے کی قومی مہم کیلئے ملٹری لینڈز اور کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے تمام کنٹونمنٹ علاقوں میں نئی پولیو ایریڈیکیشن سپورٹ پالیسی کا آغاز کیا ہے۔ یہ اقدام کنٹونمنٹ بورڈز کے وسائل، بشمول ان کے اسکول، ہسپتال اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو پولیو کے خلاف قومی مہم سے ہم آہنگ کرتا ہے۔کنٹونمنٹ بورڈز کے زیرِانتظام اسکولوں کو پولیو کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے مراکز کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ ویکسین کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے سیشنز کا انعقاد کریں گے جبکہ طلبا پولیو سے بچاؤ پر مبنی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ہر کنٹونمنٹ بورڈ کے منتخب عہدیداروں کو ویکسینیشن کی اہمیت براہ راست عوام تک پہنچانے کا کام سونپا گیا ہے۔ یہ نمائندےکم ویکسینیشن والے علاقوں میں کام کریں گے، ڈیٹا اور پیغام رسانی کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کی تشویش کو دور کریں گے اور شراکت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
اسلام آباد سے مزید