• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سموگ کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش کی بجائے دوسرے آپشنزپر غور کیا جائے، پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن

راولپنڈی( جنگ نیوز)صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن محمد آصف نے کہا ہے کہ سموگ ،گرمی اور سردی کا بہانہ بنا کر تعلیمی عمل کو بار بار بند کرنا دانشمندی نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل یا بند کرنا مسئلہ کا مستقل حل نہیں ہے۔ سکول بند کرنے کی بجائےگرین سکولز، گرین انرجی کو فروغ دیا جائے اور حکومت دھواں پیدا کرنے والی انڈسٹریز پر ایک ماہ کیلیے پابندی لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی اداروں کی سموگ کے دوران بندش کی بجائےدوسرے آپشنزپر غور کرے تاکہ بچوں کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔
اسلام آباد سے مزید