اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) شہریوں کو تحفظ کرنے کیلئے بھرتی کی گئی لیڈیز فورس عدم تحفظ کا شکار ہو گئی اور انہوںنے ڈی آئی جی سکیورٹی کو تین اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ درخواست دے دی۔ درخواست میںالزام لگایا گیا ہے کہ آر زیڈ سی میںتعینات عامر بشیر ،معین خان اور حامد خان لیڈی کانسٹیبلز کو مبینہ طور پر بلا جواز ہراساں کرتے ہیں ۔