• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف پیپلز یونٹی کی احتجاجی ریلی

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی) پیپلز یونٹی پی آئی اے ایمپلائز کے زیر اہتمام پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پیپلز یونٹی کے صدر رمضان لغاری، جنرل سیکرٹری سہیل مختار، شعیب یوسفزئی، امان اللہ جدون، سردار ظریف، طارق ٹمن، فیصل کھوکھر نے کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رمضان لغاری نے مجوزہ نجکاری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کھربوں روپے مالیت کے اثاثے رکھنے والی ایئر لائن کی صرف 10ارب روپے کی بولی لگوا کر ادارے کی عظمت کو پامال کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید