• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبلی فراز کا آئینی بینچ کی رکنیت کے معیار کی عدم موجودگی میں نامزدگیوں پر اعتراض

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے آئینی بینچ کی رکنیت کے معیار کی عدم موجودگی میں نامزدگیوں پر اعتراض کیا۔ 

تحریک انصاف کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ججز کی معلومات دینے کے بعد نامزدگیوں پر غور ہوگا۔

پی ٹی آئی کے مطابق شبلی فراز نے کمیشن کے قواعد و ضوابط کی عدم موجودگی میں فیصلہ سازی عمل پر بھی اعتراض کیا۔ 

سینیٹر شبلی فراز کے اعتراض کو کمیشن کی کارروائی کا باضابطہ طور پر حصہ بنا دیا گیا۔ 

پی ٹی آئی کے مطابق چیف جسٹس نے ہائیکورٹس سے نامزدگیاں طلب کرنے اور کمیشن کے قواعد کی خصوصی کمیٹی بنانے پر رضا مندی دے دی۔

قومی خبریں سے مزید