راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری ڈاکو شاہد لُونڈ ہلاک ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) کا کہنا ہے کہ ہلاک اشتہاری ڈاکو کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام تھا، ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کے قتل، اغواء، ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
شاہد لُونڈ سوشل میڈیا پر پولیس کو دھمکیاں دیتا تھا۔
واضح رہے کہ اگست میں شاہد لُونڈ نے محکمہ داخلہ کے نمبر پر مبینہ کال کرتے ہوئے ویڈیو بنائی تھی۔
شاہد لُونڈ نے گفتگو کرتے ہوئے تھا کہ میں شاہد لُونڈ بات کررہا ہوں لسٹ میں میرا نام سب سے پہلے ہے، اصل جو ملزم ہیں ان کے نام نہیں ہیں، انعام کے اعلان والی فہرست درست نہیں اسے دوبارہ بنائیں۔
ڈی پی او راجن پور دوست محمد کا کہنا تھا کہ ڈاکو شاہد لُونڈ نے کئی بار پولیس کی چوکیوں پر حملہ کیا، وہ متعدد پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے میں پولیس کومطلوب ہے۔