رحیم یار خان پولیس کے کچے کے علاقے پکا چانڈیا میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں اندھڑ گینگ کا سرکردہ ڈاکو حیدری ملنگ مارا گیا۔
ترجمان رحیم یار خان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو اغواء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو بھونگ میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔
دوسری جانب راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پولیس مقابلے کے دوران اشتہاری ڈاکو شاہد لُونڈ ہلاک ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) کا کہنا ہے کہ ہلاک اشتہاری ڈاکو کی گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام تھا، ہلاک ڈاکو پولیس اہلکاروں کے قتل، اغواء، ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
شاہد لُونڈ سوشل میڈیا پر پولیس کو دھمکیاں دیتا تھا۔