• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ کے انکشافات

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر اقوام متحدہ کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 

نیویارک سے عرب میڈیا کے مطابق نومبر 2023 سے اپریل 2024 تک غزہ کے شہدا میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے پہلے 6 ماہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 34 ہزار 500 فلسطینی شہید ہوئے۔ پہلے چھ ماہ میں شہید فلسطینیوں میں 8 ہزار 119 بچے اور خواتین تھے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے غیرقانونی اقدامات نے غزہ کے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی، امدادی سامان روکنا، شہر کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ اور شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کرنا غیر قانونی اقدامات ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اقدامات کے باعث غزہ کے شہری فاقہ کشی اور خطرناک بیماریوں سے دو چار ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید