• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: معصوم بچی ٹھنڈ سے بچنے کیلئے فوڈ کینز کو جوتوں کے طور پر استعمال کرنے پر مجبور


 اسرائیلی فوج کے محاصرے اور بمباری کے باعث غزہ میں لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں، جنہیں کھانے پینے اور طبی سہولتوں کے فقدان کے ساتھ ٹھنڈ کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایسے میں غزہ میں بے گھر بچی کو سردی سے اپنے پاؤں بچانے کےلیے کھانے کے ڈبوں کو جوتوں کے طور پر استعمال کرنا پڑ رہا ہے، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فلسطینی سوشل میڈیا اکاؤنٹ القدس پر ایک صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک معصوم بچی نے چپل نہ ہونے کے باعث اسٹیل کے ڈبوں کو جوتے کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

بچی نے ڈبوں کے اندر سوراخ کرکے اپنے پاؤں میں پہنے ہوئے ہیں جبکہ ڈوری کے سروں سے اسے ہاتھوں سے پکڑا ہوا ہے، ویڈیو میں یہ بچی گلی میں گھومتی نظر آرہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 39 فلسطینی شہید اور  123 زخمی ہوگئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 سے اب تک  غزہ میں صورتحال بدستور سنگین ہے، جہاں  اسرائیلی حملوں میں 43,508 فلسطینی شہید اور 102,684 زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید