• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں بھی دھاندلی کا منصوبہ بنالیا، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کی مبینہ ملی بھگت سے 14نومبر کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں بھی ماضی کی طرح دھاندلی کرنے اور ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کا منصوبہ بنایا ہے، 20ماہ ہو گئے بلدیاتی انتخابات میں ہماری چھینی گئی نشستوں اور مینڈیٹ کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل میں 14کیسز کا فیصلہ نہیں ہوا، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو جتوانے کے لیے ضلعی الیکشن کمشنرز اور عملے نے اپنی وفاداریاں نبھانا شروع کر دی ہیں ، ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن یوسی میں پولنگ اسٹیشن علاقے سے ڈیڑھ دو کلو میٹر باہر بنا دیئے گئے ہیں، یوسی 7لیاقت آباد ٹاؤن شماریاتی کوڈ 6میں 2080 ایسے ووٹرز شامل کر دیئے گئے ہیں جن کا مستقل یا عارضی پتا وہاں کا نہیں ہے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بتائیں کہ ان ووٹوں کا اندراج کیسے کیا گیا؟ الیکشن کمشنر ، جوائنٹ الیکشن کمیشن سندھ اور ریجنل الیکشن کمشنر کو تحریری طور پر پری پول رگنگ کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید