کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام رابطہ کے مرکزی اور صوبا ئی قائدین پیر قاری عبد المنان انور نقشبندی، حافظ احمد علی، مولانا مفتی حماد اللہ مدنی ،مفتی عابد، مولانا احمد الرحمنٰ نقشبندی ،مولانا معین انصاری، مولانا یاسر فاروقی، رانا صابر عظیم احمد ایڈووکیٹ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان کہا ہے کہ سندھی ہوٹل نیو کراچی کی دکانیں پچاس سال پرانی ، مسمار کرنا حق تلفی ، عوام کا معاشی قتل ہے ، عوام پہلے ہی لوڈشیڈنگ، بے روزگاری ،بدامنی کا شکار ہیں ، عوام کو کچھ دینے کے بجائے ان کی جدی پشتی دکانیں بھی چھینی جارہی ہیں ، جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔