کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے شرجیل انعام میمن و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی، عدالتی حکم کے باوجود نیب کے تفتیشی افسر رپورٹ پیش کرنے میں ناکام رہے،عدالت نے نیب کو اثاثوں کا تخمینہ لگانے کا حکم دیا تھا،عدالت نے نیب حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ نے عدالت کو کیا سمجھ رکھا ہے، نیب کے یہ تاخیری حربے اور چالاکی سب سمجھتے ہیں،آپ کو تین دن کا وقت دیا تھا کیوں رپورٹ جمع نہیں کرائی، اگر آج بھی رپورٹ جمع نہیں کرائی تو چیئرمین نیب کو لکھیں گے، ہمیں پتہ ہے عدالت کے باہر آپ نیب والے کمنٹس دیتے ہیں،ملزم کے وکیل نے کہا کہ میں نے اپنی طرف سے صرف 15 منٹ میں تخمینہ لگایا ہے، یہ 15 منٹ کا کام ہے،نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ہمیں مزید مہلت دی جائے،نیب حکام نے عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد رپورٹ جمع کروائی ،عدالت نے نیب حکام کو دوپہر تین بجے تک رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا،بعدازاں عدالت نے سماعت 16نومبر تک ملتوی کردی ، علاوہ ازیں احتساب عدالت نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 18 نومبر تک ملتوی کردی، نیب ترمیم کے بعد ریفرنس کا دائرہ اختیار اور شریک ملزم کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب ترمیم کے بعد احتساب عدالت کے پاس ریفرنس کی سماعت، نیب کے پاس زمین کی قیمت کے تعین کا بھی اختیار نہیں۔