کراچی (جنگ نیوز)کچھی کمہار خدمت خلق ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ذیلی ادارے خدمت خلق وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام 6ماہ کا تربیتی کورس مکمل کرنیوالی طالبات میں اسناد ‘نقدانعامات اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں‘اس سلسلے میں تقریب گزشتہ روز شہید بینظیر یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی یوسف بلوچ تھے جبکہ ایونٹ میں ایسوسی ایشن کے صدر محمد رفیق مارا‘وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون عثمان ہنگورواور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی ۔