• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والا شہر بنیادی سہولتوں سے محروم، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کرچی کے امیر منعم ظفر خان نے امیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ، ٹاؤن چیئر مین لانڈھی عبد الجمیل کے ہمراہ لانڈھی نمبر 1یوسی 6میں 3پارکوں قلندری پارک، ابو طلحہٰ پارک،مولانا محمد علی جوہر پارک اور انعامی گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس کے افتتاح کر دیا،انہوں نے ترقیاتی کاموں کی تختیوں کی نقاب کشائی بھی کی،بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں اور علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قابض میئر اور قبضہ ٹاؤن چیئر مینوں نے اپنی نااہلی اور کرپشن سے کراچی کو تباہ وبرباد کردیا ہے، کراچی کے وسائل پر پورا ملک اور صوبہ چل رہا ہے،اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والا شہر آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے،جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے قوم کا پیسہ دیانت داری کے ساتھ خرچ کر رہے ہیں،جماعت اسلامی کے ٹاؤنز میں چاروں طرف ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں،عوام دیانت دار قیادت کے ہاتھ مضبوط کریں،منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن ہیں اور ہم نے اختیارات کا رونا رونے کی بجائے عملی طور پر کراچی کے شہریوں کی خدمت کی ہے، K-4 منصوبہ 2011میں مکمل ہونا تھا لیکن یہ ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا اور آئندہ تین سال تک بھی کراچی کے شہریوں کو اس سے پانی نہیں مل سکے گا کیونکہ بلک کی لائنیں کمزور ہیں جب تک لائنوں کا پورا نظام درست نہیں کیا جائے گا کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ 14نومبر کو ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو عبرت ناک شکست دی جائے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید