کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کی درخواستیں کارروائی کے لیئے سیشن عدالت کو بھیج دیں ، عدالت نے لاپتا سافٹ ویئر انجنیئرحسن کی واپسی پر درخواست نمٹادی ، لاپتا لڑکی کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی 2017 سے غائب ہے کوئی بتانے کو تیار نہیں، سولجر بازار تھانے کی حدود سے لاپتاسافٹ ویئر انجنیئر حسن کی درخواست پر پولیس کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ حسن واپس آ گیا ہے، عدالت نے درخواست نمٹا دی۔