کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ اور دارالعلوم میمن کے زیر اہتمام3 روزہ علمائے اہلسنت کنونشن پیر کو سیلانی کے بانی اور چیئرمین مولانا محمد بشیر فاروق قادری کے اختتامی خطاب اور دعا کے ساتھ ختم ہوگیا،کنونشن میں ملک بھر سے چار سو سے زائد مدارس اہل سنت کے ایک ہزار سے زائد علمائے کرام، مشائخ عظام، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی، کنونشن کے تینوں روز مقررین نے مدارس کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے مدارس کو جلد سے جلد آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے نیٹ ورک سے منسلک کرلیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید