• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 9 ہزار 911 چالان، ایک کروڑ سے زائد جرمانہ

کراچی( ثاقب صغیر /اسٹاف رپورٹر )ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، فینسی جعلی نمبر پلیٹس،پولیس فلیش لائٹس،کالے شیشوں کا استعمال اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس سفر کرنے پر ایک ہفتے کے دوران 9 ہزار 911 چالان کر کے ایک کروڑ 12 لاکھ 64 ہزار 300 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،شہریوں کے خلاف 34 مقدمات بھی درج کیے گئے،ٹریفک پولیس کے مطابق 31 اکتوبر سے 7 نومبر تک فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف 2 ہزار 614 ، ضلع سائوتھ میں 486 جن میں سٹی میں 520،سینٹرل میں 137،ایسٹ میں 625، کورنگی میں 294، ویسٹ میں 247 اور ضلع ملیر میں 305 چالان شامل ، بغیر لائسنس سفر کرنے والے شہریوں کے خلاف 2 ہزار 56 چالان کیے گئے جن میں ضلع سائوتھ میں 285، سٹی میں 652، سینٹرل میں 311، ایسٹ میں 226، کورنگی میں 116، ویسٹ میں 238 اور ضلع ملیر میں 228 چالان شامل ہیں جعلی گرین اور بلیو سرکاری نمبر پلیٹس کے خلاف 213 جن میں سائوتھ میں 56، سٹی 64، سینٹرل 22، ایسٹ 19، کورنگی 18، ویسٹ 12 اور ضلع ملیر میں 22 چالان شامل ہیں ،پولیس بلیو لائٹس/ ہوٹر کی خلاف ورزی پر 126 چالان کیے گئےجس میں سائوتھ میں20 ، سٹی 12 ، سینٹرل 8 ، ایسٹ 22 ، کورنگی 9 ،ویسٹ 27 اور ملیر میں 28 چالان شامل ہیں ، کالے شیشوں کے خلاف 4 ہزار 902 چالان کیے گئے جن میں سائوتھ 1425 ،سٹی 635 ، سینٹرل 323 ،ایسٹ 1417 ، کورنگی 280 ،ویسٹ 398 اور ملیر میں 424 چالان شامل ہیں ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید