کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مجلس وحدت مسلمین و دیگرشیعہ جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صابر ابومریم، علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن ،علامل حیات عباس اور دیگر رہنما ئوں نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل فلسطین سمیت پورے خطہ میں دہشتگردی کر رہا ہے،اسرائیل کا ناجائز وجود امن کیلئے خطرہ ہے، مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شہدائے راہ مقاومت فلسطین و لبنان کی یاد میں مرکزی جلسہ ہفتہ 9 نومبر کو 5بجے شام نشتر پارک میں منعقد کیا جائے گا۔ مرکزی اجتماع کی تیاریاں جاری ہیں۔جلسہ گاہ میں 20 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جارہی ہیں،جلسہ کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے4ہزار رضاکارموجود ہونگے،۔اجتماع سے فلسطین و لبنانی رہنماٹیلی فونک خطاب کریں گے۔خصوصی خطاب سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کر یں گے جبکہ جماعت اسلامی،پی پی پی ،پی ٹی آئی،ایم کیو ایم، اے این پی، عوامی تحریک سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین ، ملت جعفریہ و اہلسنت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عمائدین شرکت کریں گے۔