• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرائط پر عمل نہیں کرتے، حقائق IMF مشن کو بتادیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (ایجنسیاں، نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم معاہدہ کر لیتے ہیں پھر شرائط پر عملدرآمد نہیں کرتے ہیں، آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کو تمام حقائق بتا دیئے جائینگے، عطیات سے ملک نہیں چل سکتے، ڈیپازٹ پاکستان کے ہاتھ باندھے گئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد لٹریچر فیسٹول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت دوست ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہیں، وزیراعظم براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بہت واضح ہیں، اب سب کچھ کاروبار کے بدلے کاروبار کی سطح پر ہوگا۔

 وزیر خزانہ نے منی بجٹ سے متعلق سوال پر کہاکہ اللہ خیر کرے گا۔ محمد اورنگزیب نے مزید کہاکہ ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے۔

گزشتہ 12سے 14ماہ میں بہت بہتری آئی ہے، کرنسی مستحکم اور زرمبادلہ ذخائر میں استحکام آیا ہے، جون تک زرمبادلہ کے ذخائر 3 ماہ کی درآمدات کے مساوی ہو جائینگے۔

 انکا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو پہنچنا چاہیے، عالمی مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 14 فیصد کمی جبکہ پاکستان میں 15 فیصد اضافہ ہوگیا۔

اہم خبریں سے مزید