• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز پر حملہ، 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

اسلام آباد (آصف بشیر چوہدری )سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنے والے 23پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے۔

 نواز شریف کی لندن رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیلئے شہرت پانے والے شایان علی اور بہن کے کینسر کے علاج کیلئے اجازت لیکر جانے والی بیرون ملک جانے والی پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائکہ بخاری کے نام بھی پی سی ایل میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ ان تمام پاکستانیوں کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

مذکورہ افراد میں سے کوئی بھی فرد پاکستان کی سرزمین پر آنے کی صورت میں پاکستان میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا جائیگا۔ 

انتہائی ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر حملہ کرنے والے 23پاکستانی شہریوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں۔ان تئیس پاکستانیوں میں تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائکہ بخاری اور لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہروں سے شہرت پانے والے شایان علی کے نام بھی شامل ہیں۔ 

اس نمائندے کے پاس موجود فہرست کے مطابق لسٹ میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق اور حبہ عبدالمجید کا نام بھی شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید