• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی اسٹیج پر نہیں لگتا تھا کہ انڈین ٹیم جائیگی، بھارتی صحافی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی ،وکرامت گپتا نے کہا ہے کہ میڈیا کے ذریعے ہی لڑائی لڑی جارہی تھی۔اگر سمجھ رہے ہیں کہ آج منع کیا گیا ہے تو وہ غلط ہے۔ کسی بھی اسٹیج پر ایسا نہیں لگتا تھا کہ انڈیا جائے گاکیوں کہ یہ بات بی سی سی آئی کے ہاتھ میں نہیں تھی .

سابق کپتان ،راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان میں اگر سیکورٹی کا بہانہ بنائیں گے تو ٹھوس حقائق نہیں ہیں۔اگر آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ پاکستان کھیلنے آرہی ہے ۔اگر وہ آرہے ہیں تو انڈیا کو سالڈ گراؤنڈ بنانا پڑے گا.

نمائندہ جیو نیوز، حیدر شیرازی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت یہ دعویٰ کررہی ہے کہ وہ حکمت عملی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔اس مرتبہ ہمیں حکمت عملی بدلتی نظر آرہی ہے ۔

 اس مرتبہ وہ ایک ہی دفعہ اپنی توانائیاں خرچ کرنے بجائے قدم بہ قدم آگے بڑھیں گے۔بھارتی صحافی ،وکرامت گپتا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ہی لڑائی لڑی جارہی تھی۔

اگر سمجھ رہے ہیں کہ آج منع کیا گیا ہے تو وہ غلط ہے۔ کسی بھی اسٹیج پر ایسا نہیں لگتا تھا کہ انڈیا جائے گا۔کیوں کہ یہ بات بی سی سی آئی کے ہاتھ میں نہیں تھی۔

آئی سی سی ٹورنامنٹ جس ملک میں ہوتی ہے وہا ں پر سب جاتے ہیں۔ انڈیا پاکستان حالات تھوڑے مختلف تھے ۔شاید آفیشلی آگاہ نہیں کیا گیا ہے ایسا نہیں ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کوآفیشلی آج آگاہ کیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید