اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں ملاقات اور جلسوں میں جے یو آئی کی نمائندگی سمیت اس حوالے سے تمام امور کوئی انفرادی فیصلہ نہیں ہوگا ۔ یہ یکطرفہ خواہش پر مبنی خبریں ہیں ایسی خبروں کو جے یو آئی کے ذرائع سے منسوب کرنا یا ان کا حوالہ دینا غیر صحافیانہ طرز عمل ہوگا تنظیمی ڈسپلن کے مطابق ایسی صورتحال میں تمام فیصلے جے یو آئی کی شوریٰ میں مشاورت سے کئے جاتے ہیں جس کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہوتا ہے یہ بات جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔