کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، اکتوبر 2024ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی۔جو کہ ستمبر کی نسبت 6.7فیصد جبکہ گذشتہ سال کی نسبت 23.9فیصد زیادہ ہے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر کارکنوں کی ترسیلات زر میں جولائی تا اکتوبر مالی سال 25ء کے دوران 11.8 ارب ڈالر کی آمد ہوئی جو جولائی تا اکتوبر مالی سال 24ء کے 8.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 34.7 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ اکتوبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (766.7 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (620.9 ملین ڈالر)، برطانیہ (429.5 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (299.3 ملین ڈالر) سے آئیں۔