ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں چار مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے شاہد محمود سے تین مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر 25ہزار چھین کر فرار ،تھانہ جلیل آباد کے علاقے محمد شہزاد سے دو نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر دوموبائلزفونز و نقدی لے گئے ،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے سیف الرحمان کی دوکان سے سات موبائلزفونز و نقدی15ہزار جبکہ تھانہ حرم گیٹ کے علاقے فیض رسول کی جیب سے موبائل مالیت35ہزار چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔