• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کے جج اور صدر بار کے درمیان صلح کے بعد وکلا کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ بار کے صدراور ھائیکورٹ کے جج کے درمیان ہونے والا تنازع گزشتہ روز ختم ہو گیا ۔ بار کے سینئر وکلا نے جج اور صدر ہائی کورٹ بار ملک سجاد حیدر میتلا کے درمیان صلح کرا دی ۔ صلح کے بعد وکلا نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔دوسری جانب ہڑتال کے اچانک ختم ہو جانے پر بعض وکلاء نے احتجاج کیا ۔ دو وکلا چودھری محمد عبداللہ اور شہباز گورمانی نےایگزیکٹو کمیٹی ممبر ہائیکورٹ بار استعفیٰ دے دیا ۔دریں اثنا جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا تبادلہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کردیا گیا  ۔
ملتان سے مزید