• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی مریضوں کی تعداد 9061 تک جا پہنچی،137 نئے کیس

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 9061تک جا پہنچی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی  میں  ڈینگی کے89کنفرم مریض سامنے آئےجس سے مریضوں کی تعداد5565ہوگئی ۔سرکاری طور پر اب تک گیارہ اموات کی تصدیق کی جاچکی ہے۔240ڈینگی کے کنفرم مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ دریں اثناء ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ 7 نومبر تک اسلام آباد میں 3 ہزار 496 کیس رپورٹ ہوئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 48 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے،شہر بھر میں انسداد ڈینگی فیومیگیشن کا عمل جاری رہا۔
اسلام آباد سے مزید