• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وکیل کالونی سے مبینہ طور پر پٹرول پمپ کے مالک کواغواءکرلیاگیا۔ارسلان نامی شخص کے مطابق اسکے بڑے بھائی بشارت کا تھانہ صادق آبادکے ایریامیں پٹرول پمپ ہے ۔ 10 نومبر کی راتساڑھے دس بجے سادہ کپڑوں میں ملبوس 4پولیس اہل میرےبھائی بشارت کو اس کیرہائش گاہ واقع وکیل کالونی گلی نمبر 11 سے پکڑ کر ساتھ لے گئے۔درخواست گزار کے مطابق تھانہ صادق آبادکا جواد عرف جوجی نامی اہلکار اس کے بھائی کو مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا۔اس حوالے سےایس ایچ او صادق آباد نے رابطہ کرنے کے باوجود رات گئے تک کوئی جواب نہیں دیا ۔
اسلام آباد سے مزید