• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 گاڑیاں، 18 موٹرسائیکل چوری، تین چھین لئے گئے، سٹریٹ کرائم بھی جاری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ایک رکشے ،14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔اسلام آباد میں بھی 14 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ ایک کار اور 6 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ دو موٹر سائیکل ، تین موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی جبکہ چار گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیدپور روڈ پر2موٹرسائیکل سوار عبدالباسط اعظم سے موبائل اور پرس ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ النور کالونی میں2موٹرسائیکل مسعودشاہ سے موبائل،ایک ہزارروپے اور کاغذات ،آفندی کالونی میں2موٹرسائیکل سوار معزعلی سے موبائل، شناختی کارڈ ،تھانہ کینٹ کے علاقہ میں 2موٹرسائیکل سوار محمد وارث اور اس کے دوست ذیشان یعقوب سے موبائل اور 15ہزار روپے ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ نیوسٹی میں2موٹرسائیکل سوار عبد الحمید سے 2لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ وارداتیں اسلحہ کی نوک پر ہوئیں۔ڈھوک گجراں میں سعید خان کےگھر کے تالے توڑ کر 4لاکھ روپے ،سونا مالیتی8لاکھ روپے اور دیگرسامان مالیتی6لاکھ 20ہزارروپے ،ٹاپ سٹی میں احمد ارتضیٰ خان کے گھر میں تالے توڑ کر ساڑھے چار لاکھ روپے اورسونامالیتی20لاکھ روپے ،چکلالہ سکیم تھری میں محمد بلال کے گھر سے تالے توڑ کر ایک لاکھ 42ہزارروپےاورسونا مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،ڈھوک کالوخان میں عامر یٰسین کے گھر سے تالے توڑ کر ایک لاکھ 23ہزارروپے،سونا مالیتی10لاکھ روپے،370ریا ل ،اورسامان مالیتی45ہزارروپے ،ڈھوک ساماں میں ساجد علی کے گھرسےساڑھے سات لاکھ روپے، تین تو لے وزنی طلائی زیورات اور 2موبائل ،اشرف کالونی میں یاسر علی کے گھر سے 5تولہ سونا چوری کرلیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید