اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب کے زیادہ تر علا قے شدید سموگ / دُھند کی لپیٹ میں رہے،زیادہ تر علاقوں میں دن کو سورج بھی نہ نکل سکا ،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دُ ھند پڑنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہاراور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔مری میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔