• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگل سٹوری سر کاری گھروں کی بجائے ہائی رائز اپارٹمنٹس تعمیر کی تجویز

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل نے(ایس آئی ایف سی) نےپاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں سرکاری مکانات ختم کرکے ہائی رائز عمارتیں تعمیر کرنے کی تجاویز پر مشتمل آرٹیکل سی ڈی اے کو جائزہ لینے کیلئے بھجوایا ہے۔ کونسل نےآرٹیکل پرسی ڈی اےسے تجاویز مانگ لی ہیں۔آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ صرف جی سکس ون میں 86 ایکڑز پر سنگل اسٹوری سرکاری مکانات تعمیر ہیں۔ آرٹیکل کے مطابق صرف جی سکس ون میں 6 ہائی رائز عمارات 9 ایکڑ پرتعمیرکرکے 77 ایکڑ سرکاری جگہ بچائی جاسکتی ہے۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ سرکاری مکانات جی سکس،جی سیون اورایف سکس میں واقع ہیں۔سنگل سٹوری سر کاری گھروں کی جگہ ہائی رائز اپارٹمنٹس تعمیر کر کے قیمتی اراضی کو بچایا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید