راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ میں چھت پر چڑھنے کے تنازع پر تشدد کرکے ایک شخص کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔پولیس کو محمد اسرار نے بتایا کہ ہمارا کچن چھت پر ہے ۔ ہمارا چھت پر جانا ستار خان وغیرہ کو ناگوار گزرتا تھا۔گزشتہ روز ستار خان ، سہیل خان اور ستار خان کے 4 بھتیجے ہمارے گھر کے باہر آئے اور گالم گلوچ شروع کر دی۔ میرا بھائی آصف منظور گھر سے باہر نکلا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے تم لوگو ں کو چھت پر چڑھنے سے منع کیا تھا۔ میں اپنے والد منظور حسین کے ہمراہ گھر سے باہر گیا تو ستار خان نے مجھے پکڑ کر لاتوں مکوں سے مارنا شروع کر دیا ۔والد نے چھڑانے کی کوشش کی تو ستار خان کے 2 بھتیجوں نے میرے والد کو تھپڑ مکے مارے، ستار خان نے میرے والد کا بازو پکڑ کر گھسیٹنا شروع کر دیا۔ ہم والد کو آرایچ سی بگا شیخاں لے گئے جہاں پر میرے والد جاں بحق ہو گئے ۔ واقعہ شرافت خان کی ایما اور مشورہ سے ستار خان وغیرہ نے کیا ۔